پی ٹی سی ایل کی طرف سے پاکستان میں ایف ٹی ٹی ایچ انفراسٹرکچر کی تعمیر

حال ہی میں فیس بک پر ایک دلچسپ ویب نار کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز نے فائبر کے ذریعے کنکٹی ویٹی سے متعلق چیلنجز اور مواقوں کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی

منگل 15 جون 2021 15:14

پی ٹی سی ایل کی طرف سے پاکستان میں ایف ٹی ٹی ایچ انفراسٹرکچر کی تعمیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) حال ہی میں فیس بک پر ایک دلچسپ ویب نار کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز نے فائبر کے ذریعے کنکٹی ویٹی سے متعلق چیلنجز اور مواقوں کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔ویب نار کا موضوع ’ بلڈنگ روبسٹ اربن فائبر انفراسٹرکچران پاکستان ‘ تھا۔ ویب نارکے پینل میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل)، ٹیلی کام انفرا پراجیکٹ ( ٹی آئی پی )، انٹر نیٹ سروس پرووائیڈر ایسوسی ایشن آف پاکستان( آئی ایس پاک ) اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر مقررین نے شرکت کی۔


ویب نار میں شریک مہمانوں نے اپنے اپنے خیالات اور نکتہ نظر پیش کیا کہ فائبر ٹو دی ہوم ( ایف ٹی ٹی ایچ)اپنی پوری استعداد کے ساتھ پاکستان کے شہری علاقوں تک کیوں نہیں پہنچ سکا۔

(جاری ہے)

یہ ایک معلوماتی سیشن تھا جس میں آپٹیکل فائبر کنکشنز کے ذریعے تیز تر اور معیاری انٹرنیٹ کے حوالے سے موجودہ چیلنجز اور فوائد پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
مہانوں اور مقررین نے ملک کے بڑے شہروں ، قصبوں اور دور دراز علاقوں میں فا ئبر نیٹ ورک کی تنصیب کی راہ میں رکاوٹوں اور انفراسٹرکچر کے انتظام و انصرام پر روشنی ڈالی ۔

اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ جو وینڈر فائبر آپٹک انٹر نیٹ سروسز فراہم کر رہے ہیں انہیں اپنا خود کے کیبل انفراسٹرکچر کی تنصیب کیلئے سرمایہ کاری کرنی ہوگی کیونکہ رائیٹ آف وے ( RoW) کے حصول کیلئے ہر ایک سروس فراہم کنندہ کو ایک طویل پراسس سے گزرنا ہوگا۔
 مزید برآں انہیں علاقہ کے متعلقہ سول انتظامیہ سے منظوری اور اجازت طلب کرنی ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ عائد بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے بھی سروس فراہم کنندہ اس میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

ترقی کے تحت سٹرکوں اور محلوں میں کی جانی والی کھدائیوں سے شہریوں کو جو تکلیف پہنچتی ہے اس بات کا تو خیر ذکر ہی نہیں۔
 ہمیں معلوم ہوا کہ پی ٹی سی ایل نے کاروبار میں آسانی کیلئے اپنا انفراسٹرکچر دیگر وینڈرز کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انفراسٹرکچر کو شیئر کرنے کا تصور کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرے گا بلکہ ہائی کوالٹی انٹرنیٹ تک رسائی میں بھی مددگار ثابت ہوگا یہ ملک کی معیشت کی ترقی کیلئے موثرہوگا جس کی ہمیں انتہائی ضرورت ہے ۔

اس بات کا انکشا ف کیا گیا کہ پی ٹی سی ایل کی توجہ چھوٹے قصبوں اور شہروں میں ہائی کوالٹی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر ہے جو کہ یقینی طور پر ڈیجیٹل خلا کو ختم کرے گا۔
پورے ویب نار کے دوران سیشنز کا بنیادی موضوع معاشی ترقی اور تمام شہریوں کی فلاح و بہود کیلئے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔