وزیراعظم سے فخر امام کی ملاقات ، گندم، چاول، مکئی، مونگ، پیاز اور آلو کی ریکارڈ پیداوار بارے آگاہ کیا

عمران خان حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

منگل 15 جون 2021 18:40

وزیراعظم سے فخر امام کی ملاقات ، گندم، چاول، مکئی، مونگ، پیاز اور آلو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات جس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے وزیر اعظم کو ملک میں گندم، چاول، مکئی، مونگ، پیاز اور آلو کی ریکارڈ پیداوار، اور لائیو اسٹاک کی بحالی کے ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت کے زرعی شعبے کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بدولت چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز منافع ملا ہے جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :