محکمہ زراعت توسیع کی چھتری تلے جعلی سپرے کی کھل عام فروخت،فصلیں تباہ ہونے پر کسان زمیندار سراپا احتجاج

بدھ 16 جون 2021 12:56

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) محکمہ زراعت توسیع کی چھتری تلے جعلی سپرے کی کھل عام فروخت،فصلیں تباہ ہونے پر کسان زمیندار سراپا احتجاج،حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ- تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت توسیع کی مبینہ ملی بھگت سے جڑانوالہ و گردونواح میں جعلی سپرے کی کھل عام فروخت ہے جس کے باعث فصلیں اور اجناس بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جھوٹے کاشتکاروں زمینداروں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع منصور احمد کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی سپرے فروخت ہو رہی ہے ملاوٹ مافیا باقاعدہ طور پر محکمہ زراعت توسیع کو منتھلیاں ادا کرتا ہے جس پر محکمہ زراعت توسیع کے کرپٹ ملازمین جعلی سپرے فروخت کرنے والے ڈیلرز کیخلاف کارروائی کرنے سے انکاری ہے کسانوں کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع منصور احمد اور کرپٹ ملازمین دفتر میں بیٹھ کر افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرکے آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے محکمہ زراعت توسیع کسانوں کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے لہذا حکام بالا ازخود نوٹس لیکر کرپٹ ملازمین کا فی الفور تبادلہ کریں اور جعلی سپرے فروخت کرنے والے ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائی-

متعلقہ عنوان :