سعودی عرب کے علاقے الجوف میں کووِڈ19کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پرآٹھ افراد گرفتار

بدھ 16 جون 2021 14:10

سعودی عرب کے علاقے الجوف میں کووِڈ19کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پرآٹھ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) سعودی عرب کے شہر الجوف میں پولیس نے کووِڈ19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذالعمل قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیاکے مطابق ان میں سے بعض افراد کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود قرنطین میں نہیں تھے اور بعض نے بیرون ملک سے مملکت میں واپسی پر تنہائی اختیار نہیں کی تھی اور وہ دوسرے افراد کے ساتھ ہی رہ رہے تھے۔ان افراد کو اب سعودی عرب میں کووِڈ19سے بچائو کے لیے نافذالعمل حفاظتی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کے الزام میں تعزیری سزائیں سنائی جائیں گی۔