انڈونیشیا کے مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی کا انتباہ فوری طور پر جاری نہیں کیا گیا

بدھ 16 جون 2021 15:00

انڈونیشیا کے مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی کا انتباہ فوری طور پر ..
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) انڈونیشیا کے مالوکو جزائر کے قریب صبح ایک زلزلہ آیا تاہم اس کے بعد کسی سونامی کا انتباہ فی الحال جاری نہیں کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ زلزلہ بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر تینتالیس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز بحیرہ باندا میں تھا۔

(جاری ہے)

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 بتائی جا رہی ہے۔ زیادہ گہرائی میں آنے والے زلزلوں کے مقابلے میں کم گہرائی یا سطح سے قریب آنے والے زلزلے عموما زیادہ تباہی مچاتے ہیں۔ فی الحال اس زلزلے کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہو پائی ہیں۔ اسی خطے میں سن 2004 میں 9.1 کی شدت سے آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی کی وجہ سے لگ بھگ سوا دو لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :