کیریئر میں جدوجہد کے دن کبھی نہیں بھول سکتا، فلک شبیر

میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی اسی جدوجہد اور محنت کی وجہ سے ہوں ، گلوکار

بدھ 16 جون 2021 18:50

کیریئر میں جدوجہد کے دن کبھی نہیں بھول سکتا، فلک شبیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر نے کہا ہے کہ وہ ان دنوں کو کبھی نہیں بھول سکتے، جب انہوں نے اپنے کیرئیر کے لیے خوب جدوجہد کی تھی۔حال ہی میں فلک شبیر نے انسٹاگرام اکانٹ پر کچھ نئی تصویریں پوسٹ کیں جن میں وہ ہمیشہ کی طرح مسکرا رہے ہیں۔فلک کی پوسٹ پر جہاں ان کے مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے گلوکار کے لکس کی تعریفیں کیں تو وہیں ایک مداح نے فلک شبیر کو ماضی یاد دلا دیا۔

(جاری ہے)

صارف نے فلک شبیر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو اس وقت سے دیکھ رہی ہوں، جب آپ بطور گٹارسٹ کام کرتے تھے۔انسٹا صارف نے لکھا کہ آپ نے بہت محنت کی ہے، آپ اسی طرح چمکتے رہیں اور کامیاب ہوتے رہیں۔صارف کے کمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فلک شبیر نے لکھا کہ میں اپنے کیرئیر کے وہ دن کبھی نہیں بھول سکتا کہ جب میں نے جدوجہد کی تھی۔فلک شبیر نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی اسی جدوجہد اور محنت کی وجہ سے ہوں لہذا میں کبھی وہ وقت نہیں بھول سکتا۔

متعلقہ عنوان :