ٹینس کے کم عمر کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپ 21جون سے شروع ہوگا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

کیمپ باغ جناح لان ٹینس اکیڈمی میں دو ماہ جاری رہے گاجس میں 5سے 13سال کے کھلاڑی شریک ہونگے،ٹینس کوچ رشیدملک نگران ہوں گے

بدھ 16 جون 2021 19:42

ٹینس کے کم عمر کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپ 21جون سے شروع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ٹینس کے فروغ اور نئے کھلاڑی تیار کرنے کیلئے ٹینس کے کم عمر کھلاڑیوں کاسپورٹس بورڈ پنجاب سمرکیمپ شروع کیا جارہا ہے، کیمپ 21جون سے شروع ہوگا اور دو ماہ جاری رہے گا جس میں 5سے 13سال کے کھلاڑی شریک ہونگے،بدھ کے روز اپنے بیان میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ کیمپ باغ جناح لان ٹینس اکیڈمی میں لگایاجارہا ہے،ٹینس کوچ رشید ملک کیمپ کے نگران ہوں گے،کیمپ میں چار کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹینس کا گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں،کم عمر کھلاڑیوں کو تربیت دینے سے مستقبل میں اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے،ٹینس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹینس اکیڈمی بھی قائم کی ہے،ٹینس دنیا کا مقبول کھیل ہے، ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹینس کی چیمپئن شپ بھی کرائی تھی جس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے، نوجوان محنت کریں اور اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور اظہار کریں۔