کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق مفصل آرڈر پاس کریں گے، چیف جسٹس آف پاکستان

بدھ 16 جون 2021 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر )کی بحالی سے متعلق ریمارکس دیئے ہیں کہ اس حوالے سے مفصل آرڈر پاس کریں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو کے سی آر بحالی سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے موقف اپنایا کہ ایف ڈبلیو او ری ڈیزائن کررہا ہے جس سے لاگت بڑھ جائے گی۔ کمانڈر ایف ڈبلیو او نے بتایا کہ جو رقم 6 ارب روپے مختص ہوئے تھے اسی رقم میں کام مکمل ہوگا۔ کچھ مقامات پر بالائی ٹریک بنانے پڑیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اس حوالے سے مفصل آرڈر پاس کریں گے۔