پنجاب حکومت کاسرکاری عمارتوں کو دو ارب 58 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

بدھ 16 جون 2021 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کو دو ارب 58 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے محکمہ انرجی رواں سال 21 نئی سکیمیں شروع کرے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری عمارات کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا بڑا پلان تجویز کیا ہے جس کے تحت سرکاری عمارات کو سولر پر منتقل کرنے کی 21 نئی سکیمیں شروع کی جائیں گی۔

2 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے سرکاری عمارتوں، سکولوں ، درباوں اور شیلٹر ہومز کو بجلی کی فراہمی کے لیے سولر پر منتقل کیا جائے گا ،سو ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے مالی سال میںپانچ کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے،20 کروڑ کی لاگت سے سرکاری کالجز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا اور مالی سال میںدو کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 15 کروڑ کی لاگت سے کمشنر کمپلیکسکو سولر پر منتقل کیا جائے گا اور مالی سال میںدو کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے جائیں گے،15 کروڑ کی لاگت سے پنجاب میں موجود درباروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا اور مالی سال تین کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے،15 کروڑ کی لاگت سے جیلوں میں سولر پینلز کی تنصیب کی جائے گی اور نئے مالی سال میں اس کے لئے تین کروڑ روپے دئیے جائیں گے،15 کروڑ کی لاگت سے دارلامانوں اسر شیلٹر ہومز کو سولر پر منتقل کیاجائے گا اور نئے مالی سال میںتین کروڑ خرچ کیے جائیں گے،چلڈرن ہومز کے منصوبے پر 15 کروڑ خرچ ہوں گے جس کے لئے مالی سال میں تین کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :