کوئٹہ، اپوزیشن کی جانب سے احتجاج دھرنے صوبے میں عوامی ترقی اور خوشحالی کے جاری عمل کوسبوتاژ کرنے کی انتہائی بھونڈی کوشش ہے،چوہدری شبیر

بدھ 16 جون 2021 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2021ء) اپوزیشن کی جانب سے احتجاج دھرنے صوبے میں عوامی ترقی اور خوشحالی کے جاری عمل کوسبوتاژ کرنے کی انتہائی بھونڈی کوشش ہے۔بجٹ 2021.2022 نہ صرف متوازن بلکہ ان شا اللہ انے والا بجٹ بلوچستان کی خوشحالی اور عوامی ترقی کے لیے بی اے پی اور اسکی اتحادی حکومت کی کارکردگی کی ایک تاریخی مثال ھوگا۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر نے اپوزیشن کے بیانات پر تبصرہ کرتے ھوئے کہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومتی کارکردگی اوربجٹ پر منفی پروپیگنڈہ اپوزیشن کی اپنی سیاسی موت ثابت ھوگا۔گذشتہ بجٹ پر بھی اپوزیشن نے ایسا ہی منفی اور غیر سیاسی رویہ اپنایا۔اپوزیشن کی قیادت عوام کو بتائے کہ غریب ادمی کے مفت علاج کے لیے عوامی انڈونمنث فنڈصحت کے شعبہ کی مکمل بحالی کینسر ہسپتال کی تعمیر تعلیمی نظام کی بہتری یونیورسٹیوں وکالجز کاقیام اسکولوں کی اپ گریڈیشن نوجوانوں کی صحتمند سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے تمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں جدید سپورٹس کملیکس کی تعمیر لایواسٹاک زراعت کی ترقی کے اقدامات گرین ٹریکٹر اسکیم صوبے میں پانی کی کمی کے سدباب کے لیے نئے بڑے اور چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کااغاز بلوچستان بھر کی واٹر سپلائی اسکیمز کی سولررازیشن ۔

(جاری ہے)

مواصلاتی نظام کی بہتری اور بلوچستان بھر میں نی شاہراہوں کی تعمیر۔صنعتی ترقی کیلیے نئے زونز کا قیام .ساحل اور وسائل کی ترقی وتحفظ ۔روزگار کی فراہمی اور خصوصا کوٹہ شہر کی تعمیر وترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات جہاں 9 صوبائی نماندوں میں سے صرف 2 ممبران اتحادی حکومت کا حصہ ہیں لیکن کمال حکومت نے جو بلاامتیاز تمام حلقوں کی عوامی ضرویات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ھوئے تعمیر وترقی کا عمل جاری رکھا ھوا ھے کیا یہ کمال ترقیاتی وژن گڈگورنس اور بلاتعصب بے مثال حکومتی کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت نہیں اور ان میں سے کونسے سے ایسے ترقیاتی منصوبے ہیں جو کہ اجتماعی نہیں اور زاتی بندر بانٹ یاانفرادی سوچ کے حامل ہیں ۔

کرونا بحران اور اسکی وجہ سے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کے باوجود بجٹ 2021.2022 بھی کمال حکومت کاعوام کے لیے بیمثال تحفہ ھوگا جس میں زراعت لایواسٹاک۔صنعت تعلیم صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی امن وامان۔نوجوانوں کی فلاح وبہبودصوبے سے غربت کیخاتمے روزگار کی فراہمی اور پورے بلوچستان کی تعمیر وترقی اور بلاتفریق عوامی خوشحالی کے عمل کومدنظررکھاگیاھے۔اپوزیشن اپنے منفی پروپیگنڈہ اور غیر سیاسی رویہ سے بلوچستان کے عوامی ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے سے باز رھیاور بی ایپی اور اسکے اتحادیوں سے سیاسی مقابلے کے لیے 2023 کے انتخابات کا انتظار کرے بلوچستان عوامی پارٹی اور اسکے اتحادیوں کی عوامی خدمت اور حکومتی کارکردگی ہی مستقبل میں کامیابی کی ضمانت ہی