لیگی ممبران اپنے کلچر کو پنجاب کے کلچر کا نام نہ دیں ‘تر جمان پنجاب حکومت

پارلیمنٹ میں خوا تین پر حملہ کرنے والے عوام کے نمائندے کہلانے کے حق دار نہیں ہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعرات 17 جون 2021 12:33

لیگی ممبران اپنے کلچر کو پنجاب کے کلچر کا نام نہ دیں ‘تر جمان پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ لیگی ممبران اپنے کلچر کو پنجاب کے کلچر کا نام نہ دیں،شیخ روحیل اصغر کا بیان انتہا ئی افسو سناک، شیخ روحیل غیر ذمہ دارانہ بیان پر معافی مانگیں،پارلیمنٹ میں خوا تین پر حملہ کرنے والے عوام کے نمائندے کہلانے کے حق دار نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ( ن) لیگ سیاست میں تشدد اور کرپشن کو پروان چڑھایا، پنجاب کا کلچر پیار محبت یگانگت اور امن ہے،خواتین پارلیمنٹرین پر حملہ پارلیمانی تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے،بہترین بجٹ پیش کرنے پر اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان عوام اور پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ( ن) لیگ سیاسی پارٹی نہیں بلکہ غنڈہ گردوں، ہلڑ بازوں اور حملہ کرنے والوں کی جماعت ہے، لیگی قیاد ت اپنے کیسو ں سے توجہ ہٹانے کیلئے جو ڈرامے باز یاں کررہی ہے یہ ان کیلئے مزید مسا ئل پیدا کریں گی لہٰذا لیگی قیاد ت اپنے گلوں بٹو ں کو لگام ڈالے خوا تین پر حملے کرنے میں جو بھی ممبران ملو ث ہیں ان کیخلا ف لیگی قیاد ت خود کاروائی کرے ورنہ قانون خود اپنا را ستہ بنائے گا۔