اسپیکر کی اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقات، ایوان کو خوش گوار ماحول میں چلانے کیلئے تعاون مانگ لیا

جمعرات 17 جون 2021 15:55

اسپیکر کی اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقات، ایوان کو خوش گوار ماحول میں چلانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے متحرک دکھائی دیئے اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقات کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں رانا ثناء اللّٰہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر اور مولانا اسعد محمود بھی شامل تھے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے درخواست کی کہ ایوان کو خوش گوار ماحول میں چلانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن تعاون کریں۔اپوزیشن رہنمائوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے شکوہ کیا کہ آپ کا رویہ جانب دارانہ ہے۔اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ ایوان کو چلانا حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے، موجودہ حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے۔