حکومت نے ایجنڈا بلڈوز کر کے قانون سازی کی ، و ہ واپس لے،اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مشروط کر دی

حکومت اس دن ہونے والی قانون سازی واپس لے گی تو ہم تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے، راجہ پرویز اشرف کی گفتگو

جمعرات 17 جون 2021 17:12

حکومت نے ایجنڈا بلڈوز کر کے قانون سازی کی ، و ہ واپس لے،اپوزیشن نے ڈپٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد مشروط کر دی۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد واپس لینے کے لیے اپوزیشن نے شرط رکھی ہے کہ حکومت نے ایجنڈا بلڈوز کر کے جو قانون سازی کی ہے وہ واپس لے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن ارکان نے کہا کہ حکومت قانون سازی واپس لے گی تو ہم بھی تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسپیکر نے اس معاملے پر کمیٹی بنائیں جو اس دن ہونے والی ساری قانون سازی کا جائزہ لے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس دن ہونے والی قانون سازی واپس لے گی تو ہم تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔