دورہ انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کیلئے کرکٹرز اور آفیشلز کی کوویڈ رپورٹس منفی آگئیں

جمعرات 17 جون 2021 17:33

دورہ انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کیلئے کرکٹرز اور آفیشلز کی کوویڈ رپورٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) دورہ انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے لیے منتخب کردہ وائٹ بال ٹیم کے پاکستان میں موجود کرکٹرز اور آفیشلز کی کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔بولنگ کوچ وقار یونس کا ابھی ٹیسٹ نہ ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق تمام کرکٹرزاور مینجمنٹ ارکان نے اپنی اپنی رپورٹس کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کردیاہے،اب یہ تمام ارکان بیس جون کو لاہور میں بائیوسکیورببل کا حصہ بننے کے لییبیس جون کورپورٹ کریں گے، جہاں پی سی بی کی جانب سیباقاعدہ دوبارہ ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔

تیسری بار ان سب کو ٹیسٹنگ کیمرحلے سے 23 جون کو گزرنا پڑے گا، پچیس جون کو وائٹ بال ٹیم کے ارکان خصوصی طیارے کے ذریعے براستہ ابوظہبی مانچسٹر کی اڑان بھریں گے، لاہور سے ،حارث سہیل ، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق ہیڈ کوچ مصباح الحق ، بولنگ کوچ وقار یونس ،بیٹنگ یونس خان ، اسسٹنٹ ٹو مینجر شاہد اسلم ، ڈاکٹر ریاض احمد ، ٹرینریاسر ملک ، سیکیورٹی مینجرکرنل ریٹائرڈ مکرم، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور میڈیا مینجر ابراہیم بادیس روانہ ہوں گے۔