عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا

جمعہ 18 جون 2021 21:35

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا6ڈالر سستا ہو کر1792ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 515روپے کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا جس سے سونے کی قیمت بالترتیب بڑھ کر1لاکھ8ہزار300روپے اور 92ہزار850روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :