حکومت اور اپوزیشن کے چھپن چھپائی کے کھیل نے کوئٹہ کے عوام کو اذیتیں پریشانی اور مشکلات کا شکار کردیا،نیشنل پارٹی

جمعہ 18 جون 2021 23:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے چھپن چھپائی کے کھیل نے کوئٹہ کے عوام کو اذیتیں پریشانی اور مشکلات کا شکار کردیا۔عوام کہ نمائندگی کے دعویدار ہیں عوام کیلیے مسائل کا سبب بن گئے ہیں۔حکومت تو بلوچستان میں نظر نہیں آتی اور اپوزیشن بھی صرف بجٹ کے دنوں میں نظر آتی ہے۔

بلوچستان کی سیاسی روایات اقدار اور اخلاقیات کو زاتی مراعات و مفادات کیلیے روندا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت کا کام گورننس کرنا ہوتا ہے اور اپوزیشن کا کام حکومت کے گورننس پر نظر رکھنا۔لیکن دونوں طبقہ نے صرف معاشی معاملات کو ترجیح دی۔اور ایکدوسرے کو مفادات کے تحفظ فراہم کرنے کیلیے عوام میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ تو غیر سیاسی عناصر ہے لیکن اپوزیشن کے اراکین سیاسی عمل اراہستہ جماعتوں کے ممبران ہے۔پھر کیونکہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔کیوں سال بھر میں صرف جون کی ماہ میں اپوزیشن کی جھلک نظر آتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جو انداز اسمبلی میں نظر آیا وہ بلوچستان کی تاریخ کو مسخ کرنے میں اولین کرادر ادا کریگا۔قانوں ساز ادارے کو طاقت کے زور پر بند اور کھولا گیا جو کہ تشویشناک و قابل افسوس ہے۔