سرگودھا،اوباش افراد نے گیارہ سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی،ملزم گرفتار

ہفتہ 19 جون 2021 16:22

سرگودھا،اوباش افراد نے گیارہ سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کر کے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) اوباش افراد نے گیارہ سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ذرائع کے مطابق سرگودھا حافظ آباد روڈ کے قصبہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ میں 11سالہ طالبہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے مقتولہ کی نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر کے وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید علی نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور فرانزک موبائل لیب نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے اور واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس پی سٹی وقار عظیم کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

علاقہ میں طالبہ کے ہولناک قتل کی واردات کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے طلب کرتے ہوئے پولیس حکام کو فوری کاروائی کا حکم دیا جس پر تھانہ قلعہ دیدار سنگھ نے طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا جس کی رپورٹ پروزیراعلی عثمان بزدار کا گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معصوم طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی عثمان بزدار نے مقتولہ طالبہ بچی کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔