فلورملزایسوسی ایشن کی ہڑتال سے آٹے کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا
وفاقی بجٹ میں ٹرن اوور اور چوکر پر17 فیصد سیلز ٹیکس واپس نہ لیا تو 24 جون کو ملک بھر میں 1545فلور ملز کو تالے لگا دیں گے، فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 جون 2021 21:00
(جاری ہے)
ہڑتال سے فلور ملز بند ہونے سے آٹے کی سپلائی متاثر ہوجائے گی۔ چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو تمام فلورملز کی تالا بندی کردیں گے جو کہ ایوانوں تک آواز اٹھانے کا واحد راستہ ہے۔
اس سے قبل15 جون کو فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ اورچیئرمین پنجاب عاصم رضا نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سستا آٹا شہریوں کا حق ہے، لیکن حکومت نے گندم چوکر کی فروخت پر دوبارہ سیلزٹیکس لگا دیا ہے۔ اس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا۔ اسی طرح ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں گندم کی ترسیل کو اسمگلنگ نہیں کہتے، حکومت کو 20 لاکھ ٹن تک گندم درآمد کرنا پڑے گی۔ فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 85 ارب کی سبسڈی دینے کا دعویٰ جھوٹا ہے، سبسڈی 13 ارب روپے دی گئی ہے۔ گندم چوکر کی قیمت پر17 فیصد سیل ٹیکس کا نفاذ قبول نہیں، ٹیکس لگانے سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے مہنگا ہوجائےگا۔ حکومت نے اگر ٹیکس کو ختم نہ کیا تو ہڑتال کا اعلان کرسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.