سنگدلی کی انتہاء، میاں بیوی نے چند لاکھ روپے کے عوض اپنا نومولود بچہ فروخت کر دیا

ملزمان نے بچے کی فروخت پر اغوا کا ڈرامہ بھی رچایا، دوران تحقیقات پولیس اصل معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی

muhammad ali محمد علی اتوار 20 جون 2021 00:31

سنگدلی کی انتہاء، میاں بیوی نے چند لاکھ روپے کے عوض اپنا  نومولود بچہ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2021ء) سنگدلی کی انتہاء، میاں بیوی نے چند لاکھ روپے کے عوض اپنا  نومولود بچہ فروخت کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے میں شائع کردہ خبر میں بھارتی معاشرے کی اخلاقی گراوٹ عیاں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں پیسے کے لالچی والدین نے اپنے نومولود بچے تک کو فروخت کر ڈالا۔ ملزمان نے بچے کی فروخت پر اغوا کا ڈرامہ بھی رچایا، دوران تحقیقات پولیس اصل معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نومولود بچے کے اغوا کی اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو معلوم ہونے والے حقائق نے سب ہی کو دنگ کر دیا۔ دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ نومولود بچے کے والدین نے بچے کے اغوا کا ڈرامہ کیا، درحقیقت پیسے کے لالچی ان والدین نے خود ہی چند لاکھ روپے کے عوض اپنا نومولود بچہ ایک ایسے جوڑے کو فروخت کر دیا جو اولاد کی نعمت سے محروم تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود بچہ فروخت کرنے والے والدین اور بچہ حاصل کرنے والے جوڑے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کے والدین نے ابتدائی طور پر 2 لاکھ روپے کی رقم وصول کی تھی، تاہم بعد ازاں شاید انہیں اپنا نومولود فروخت کرنے کی غلطی کا احساس ہوا، اسی لیے پولیس میں اغوا کی رپورٹ درج کروا دی۔ پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اگر گرفتار افراد میں سے کسی بھی شخص پر کوئی جرم ثابت ہوا، تو اسے ضرور سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :