نیتن یاھو کے بدعنوانی کیسز کی تحقیقات موخر کرنے کی درخواست مسترد

20جولائی تک اپنے کیسز سے متعلق اپنے دفاع میں تمام موادعدالت میں پیش کریں ،عدالت کا حکم

اتوار 20 جون 2021 14:00

نیتن یاھو کے بدعنوانی کیسز کی تحقیقات موخر کرنے کی درخواست مسترد
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے ذمہ دار ججوں نے ان کے وکلا دفاع کی جانب سے ان کے خلاف بدعنوانی کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔عبرانی میڈیا نے اطلاع دی کہ نیتن یاہو کا مقدمہ بغیر کسی تاخیری منصوبے کے مطابق جاری رہے گا۔

نیتن یاھو سے کہاگیا کہ وہ 20 جولائی تک اپنے کیسز سے متعلق اپنے دفاع میں تمام موادعدالت میں پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو کیوکلا دفاع نے ستمبر میں یہودیوں کی تعطیلات کے بعد تک بحثیں ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔اسرائیلی مرکزی عدالت نے نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ مرکزی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والے ممکنہ سزا کی سپریم کورٹ سے توثیق کی صورت میں نیتن یاھو کو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔قابض پولیس نے دسمبر 2016 میں نیتن یاہو کی بدعنوانی کیسز میں ان کے ملوث ہونے کے شبہ میں تفتیش شروع کی تھی۔ پولیس نے نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی سفارش کی تھی