حیدرآباد شہر میں صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم

حیدرآباد و لطیف آباد میں شاہراہوں پر گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں اور سیوریج کا گنداپانی تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے

اتوار 20 جون 2021 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) حیدرآباد شہر میں صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیںجس کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہیں، حیدرآباد و لطیف آباد میں شاہراہوں پر گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں اور سیوریج کا گنداپانی تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے، میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے اعلیٰ افسران و عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے جو انتہائی تشویشناک عمل اور جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد سے ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں میونسپل کارپویشن حیدرآباد کے غیر ذمہ دارانہ روئیے کی وجہ سے صحت و صفائی کی ابتر صورتحال کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا کہ حیدرآباد و لطیف آباد میں شاہراہوں پر گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں اور سیوریج کا گنداپانی تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے لیکن میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے اعلیٰ افسران و عملاخاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے جو انتہائی تشویشناک عمل جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی صفائی و ستھرائی کرنے والی گاڑیاں خراب ہو چکی ہیں لیکن ان مرمت نہیں کر وائی جارہی ہے جس کی وجہ سے صفائی و ستھرائی کے کاموں میں تاخیر ہورہی ہے، ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان گاڑیوں کو فی الفور مرمت کروائی جائے تاکہ شہربھرمیں صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال سے نمٹاجا سکے، انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ افسران شہر بھر میں پھیلی ہوئی گندگی کے ڈھیروں کو صفاف کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کریں اور صفائی و ستھرائی کی خراب صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے اور عوامی شکایات کو دور کیا جائے۔