پنجاب میں بھی شہریوں کی پولیس کیخلاف شکایات کے ازالہ کیلئے کمپلینٹ ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ

پیر 21 جون 2021 14:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) اسلام آباد کی طرز پر پنجاب میں بھی پولیس میں اندرونی احتساب کے عمل کو تیز کرنے اور شہریوں کی پولیس کیخلاف شکایات کے ازالہ کیلئے کمپلینٹ ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا افتتاح آئی جی پنجاب انعام غنی کرینگے ہیلپ لائن کے آغاز کیلئے اقدامات مکمل کئے جارہے ہیں کوئی بھی شہری ہیلپ لائن پر پولیس کے متعلق جو شکایت کریگا اس شکایت کا ازالہ چوبیس گھنٹے کے اندر اندر کردیا جائیگا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے کمپلینٹ ہیلپ لائن کا اجراء ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس کے رویہ کے متعلق ہیلپ لائن کو اپنی شکایات درج کروائیں اور پنجاب میں بھی اس طرز کی ہیلپ لائن شروع کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :