فاسٹ بائولر سے بیٹسمین کے ہیلمٹ پر گیند مارنے کے بعد اسے گلے لگانے کی توقع نہ رکھی جائے : حسن علی
کوئی بھی بائولر چھکے چوکے نہیں کھانا چاہتا،بلے باز کی خیریت پوچھیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ اسے گلے لگالیں: فاسٹ بائولر
ذیشان مہتاب پیر 21 جون 2021 16:22
(جاری ہے)
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور لاہور قلندرز کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے مابین اس وقت سخت جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا تھا جب شاہین آفریدی کا بائونسر سرفراز کے ہیلمٹ پر لگا۔
حسن علی نے اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کی کپتانی کی بھی تعریف کی ۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ ہم نے اب تک واقعی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایک یونٹ کی حیثیت سے کھیلنے کا سہرا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہر فرد کو جاتا ہے۔ شاداب خان کی کپتانی متاثر کن رہی ہے،چونکہ وہ میرا سب سے اچھا دوست ہے اس لئے میں واقعتا اس کے لئے خوش ہوں۔ حسن علی نے بطور کھلاڑی کیریئر کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ قومی ٹیم میں واپسی کرنا چاہتے ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں تو ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کرتا ضروری ہے۔ جب آپ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کی فٹنس اور کھیل کے ہر پہلو میں بہتری آتی ہے ، نوجوانوں کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی پر توجہ مرکوز کریں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان (کل)فائنل میں مدمقابل آئیں گے
-
شیڈول ورلڈ چمپیئنزآف لیجنڈز کرکٹ لیگ میں پاکستان اور بھارت کے مشہور کھلاڑی ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
حکومت کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی سپورٹ کرے، کپتان قومی ہاکی ٹیم
-
پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار
-
پاک، بھارت تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا،شاہد آفریدی
-
200رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے، یونس خان
-
آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے محمد عامر ڈبلن پہنچ گئے
-
نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
-
سری لنکا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، یونس خان کا بابر اعظم، رضوان کو مڈل اوورز میں تیز کھیلنے کا مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.