وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

پیر 21 جون 2021 19:03

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہاکہ عثمان کاکڑ سینئر سیاستدان اور رکن پارلیمنٹ تھے،اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے۔ ان کو جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :