چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ بار کو کنونشن سے روکنے کے خلاف درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی

پیر 21 جون 2021 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کہ عدالت نے سپریم کورٹ بار کو کنونشن سے روکنے کے خلاف درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی جانب سے وکیل نسیم احمد شاہ عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست اب غیرموثر ہو چکی ہے،جس پر عدالت نے کہاکہ درخواست غیرموثر ہو چکی، نمٹا دیتے ہیں اور درخواست نمٹا دی گئی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کمپلیکس میں کنونشن سے روکنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔