شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال فیسٹیول ٹورنامنٹ کا آغاز

منگل 22 جون 2021 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام "شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال فیسٹیول ٹورنامنٹ "کا آغاز واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ پر منعقدہ پر وقار شایان شان تقریب میں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے با بائے اسپورٹس غلام محمد خان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،کھیلوں کی سرپرست بے نظیر بلوچ ،ایم شمیم قریشی ،قمر السلام پیارے ،نیشنل مارشل آرٹ گیمز کمیٹی کے صدر شی ہان شہزاد احمد واحد اسپورٹس کے عبدالرشید اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اصغر آرائیں اور جانی میمن نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہر طبقہ فکر کی رہنمائی کرتی تھیں قائد کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی عوام کی بلا تفریق خدمت اور ملک کی ترقی کے لئے پیس پیس ہے رہنمائوں نے قائد انقلاب دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید رانی کی 68ویں سالگرہ پر شاندار کھیل کے ایونٹ کے انعقاد پر واحد اسپورٹس اور شوٹنگ بال کھلاڑیوں کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے با بائے اسپورٹس غلام محمد خان نے کہاکہ بے نظیر ایک نظریہ ہے اور نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا جس کا واضح ثبوت ہے کہ اُن کی رحلت کے باوجود بے نظیر آج بھی ہر غریب کے دلوں میں زندہ ہے اور وہ ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گی۔