گڈانی میں لنگر انداز تیل بردار جہاز سے 750 ٹن خطرناک کیمیائی مواد غائب ہو گیا
انٹرپول کی سخت وارننگ کے باوجود خطرناک کیمیائی مواد سے بھرے بحری جہاز کا پاکستان میں لنگر اندوز ہونے کا واقعہ، بحری جہاز سے 750 ٹن کیمیائی مواد غائب، ساحل پر بلڈوزر چلا کر ثبوت بھی ختم کر دیے گئے
دانش احمد انصاری منگل 22 جون 2021 23:54
(جاری ہے)
سلج میں موجود مرکری کا لیول جانچنے کےلیے رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے- ایف آئی اے نےانٹرپول سے جہاز سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگر انداز تیل بردار جہاز سے متعلق ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ انٹرپول نے بحری جہاز کے پاکستان میں لنگر اندوز ہونے سے پہلے خبردار کیا تھا، لیکن آئل ٹینکر ایم ٹی چیئریش نام بدل کر پاکستان اور پھر 30 اپریل کو گڈانی پہنچا دیا گیا۔ نجی ٹیلی ویژن چینل نے 24 مئی کو اس بارے میں خبر دی تب اس کا اعلیٰ ترین سطح پر نوٹس لیا گیا اور وفاقی وزیر جہاز رانی علی زیدی نے وزیر اعظم کو تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ۔ وفاقی اور بلوچستان حکومت کی دو الگ الگ انکوائری رپورٹس بدھ کو کراچی میں ڈائریکٹر جنرل پورٹ اینڈ شپنگ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں بلوچستان کے سیکرٹری ماحولیات، پی ایم ایس اے، نیوی ، کسٹمز ، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ دوسری جانب تحقیقات کے دوران ہی گڈانی میں متاثرہ آئل ٹینکر سے نکلے مواد سے بھرے ڈرم موقع سے غائب کردیے گئے ، ساحل پر بلڈوزر چلا کر ثبوت بھی ختم کرنے کی کوشش کی گئی، اس بارے میں صحافیوں کے سوالات پر ای پی اے بلوچستان کے ڈائریکٹر محمد خان آئیں بائیں شائیں کرنے لگے، ای پی اے کے یہی افسران اس سے پہلے جہاز کے مالک کو خطرناک مواد نکالنے اور آئل ٹینکر کو کاٹنے کی اجازت دے چکے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.