گلاب دینے کا سلسلہ نہیں رکے گا، فلک شبیر کا سارہ خان کیلئے پیغام

بدھ 23 جون 2021 18:17

گلاب دینے کا سلسلہ نہیں رکے گا، فلک شبیر کا سارہ خان کیلئے پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) نوجوانوں کے ہر دلعزیز معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اپنی اہلیہ، معروف اداکارہ سارہ خان کو سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلک شبیر کی جانب سے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو اور اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لال گلاب پکڑا ہوا ہے اور ساتھ میں سارہ خان کو ایک خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔

فلک شبیر نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سارہ خان کو ٹیگ بھی کیا ہے۔فلک شبیر کا ویڈیو اور سٹوری کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’یہ سلسلہ نہیں رٴْکے گا،‘ اور ساتھ میں دل کے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا لاک ڈائون کے دوران شادی کرنے والی یہ خوبصورت فنکار جوڑی نے حال ہی میں اپنے پہلے بچے کی جلد آمد کا اعلان کیا ہے۔