کوئٹہ،متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عثمان خان کاکڑ کی غائبانہ نماز جنازہ بجلی روڈ تھانے میں ادا کردی گئی

بدھ 23 جون 2021 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عثمان خان کاکڑ کی غائبانہ نماز جنازہ بجلی روڈ تھانے میں ادا کردی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر سابق سینیٹرعثمان خان کاکڑ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی نماز جنازہ میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ،حاجی نواز کاکڑ،حاجی عزیز اللہ آغا، ملک نصیراحمدشاہوانی ،اخترحسین لانگو،ثناء بلوچ، احمدنواز،میرحمل کلمتی ،بابو رحیم مینگل سمیت جمعیت علماء اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی ۔بعدازاں سینیٹرعثمان خان کاکڑ کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی