ایس ایس پی آفس سے مسلح خاتون گرفتار پسٹل برآمد لائیسنس کی تصدیق کے بعد خاتون کو رہا کر دیا گیا

بدھ 23 جون 2021 23:42

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) ایس ایس پی آفس سے مسلح خاتون گرفتار پسٹل برآمد لائیسنس کی تصدیق کے بعد خاتون کو رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آفس بدین آنے والی زلیخان چانگ نامی خاتون کی افس میں داخلہ کے موقع پر گیٹ پر تلاشی کے دوران پسٹل برآمد ہوا موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے پسٹل اپنی تحویل میں لے کر بدین تھانہ کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او بدین انور لغاری نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو اپنے ہمراہ تھانے لے گئے جہاں پر تفتیش اور خاتون کی جانب سے پسٹل کا لائیسنس پیش کرنے پر خاتون کو رہا کر دیا گیا. واضع رہے کہ چند سال قبل خاتون کا والد عبدالرحیم چانگ ایک روڈ حادثہ میں جان بحق ہو گیا تھا خاتون کے مطابق میرا والد کو مارا گیا تھا حادثہ ایک ڈرآمہ تھا جبکہ مزکوہ خاتون کا ایک بھائی بھی ہلاک ہو چکا ہے جس کا بھی قتل کا کیس بدین تھانے میں درج ہی. خاتون کو اکثر وزرا کی بدین آمد اور کھلی کچہری کے علاوہ ڈی سی ایس پی آفس میں انصاف کی اپیل کرے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ خاتون زلیخان چانگ کے مطابق اس کے والد کی ہلاکت کہ زمہ دار اس کی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں اس لئے اپنی حفاظت کے لئے لائیسنس یافتہ پسٹل اپنے ساتھ رکھنے پر مجبور ہوں۔