اسلام آباد کی یو نیورسٹیز ہو سٹلز میں آپریشن کر کے جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کی جا ئے، میاں اسلم

واقعے میں ملوث افراد کو عبرتناک سزاء دے تا کہ آئندہ کسی بھی شخص کو درسگاہوں کے تقدس کو پامال کر نے کی جرات نہ ہو سکے پو لیس واقعہ میں ملوث افرد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دلوائیں تا کہ مستقبل میں تعلیمی اداروں میں بد کردار افراد کا راستہ رو کا جا سکے، اسلام کے نام پر بنی یو نیورسٹی میں اجتماعی بد فعلی کے واقعے کا رونما ہو نا یو نیورسٹی کے اسلامی تشخص کو مسخ کر نے کے مترادف ہے ، نائب امیر جماعت اسلامی

جمعرات 24 جون 2021 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے بین اقوامی اسلامی یو نیورسٹی میں طالب علم سے زیاتی کے واقعے کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے مجر موں کو فوری طور پر گر فتار کر کے عبرتناک سزاء دے تا کہ آئندہ کسی بھی شخص کو درسگاہوں کے تقدس کو پامال کر نے کی جرات نہ ہو سکے ، انھوں نے کہا یو نیورسٹی انتظامیہ کا واقعہ کا نوٹس لینے اور ایف آئی آر درج کروانے کی بجائے مجرموں کو فرار کروانا افسوس ناک ہے ، اسلام آباد کی یو نیورسٹیوں کے ہو سٹلز علاقائی ، لسانی تنظیموں اور جر ائم پیشہ افراد کے مراکز بنے ہو ئے ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد کی یو نیورسٹیوں کے ہو سٹلز میں آپریشن کر کے جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کی جا ئے ،میاں محمد اسلم نے کہا اس واقعے پر وزیر اعظم و وزیر داخلہ کی خاموشی افسوسناک ہے، اسلام آباد پو لیس واقعہ میں ملوث افرد کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کر ے اور مجرموں کو گرفتار کر کے انھیں قرار واقعی سزاء دلوائیں تا کہ مستقبل میں تعلیمی اداروں میں بد کردار افراد کا راستہ رو کا جا سکے ،انھوں نے کہا اسلام کے نام پر بنی یو نیورسٹی میں اجتماعی بد فعلی کے واقعے کا رونما ہو نا یو نیورسٹی کے اسلامی تشخص کو مسخ کر نے کے مترادف ہے۔