یمن میں القاعدہ کے سربراہ کی گرفتاری میںمددپر 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

یمن میں اب اور آئندہ بھی القاعدہ کے غداروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے،امریکی محکمہ خارجہ کا بیان

جمعرات 24 جون 2021 12:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) امریکی محکمہ خارجہ کے انعامات برائے انصاف پروگرام کے تحت یمن میں القاعدہ کے رہ نما خالد باطرفی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور اس کی گرفتاری میں مدد دینے پر پچاس لاکھ ڈالر تک کے مالی انعام کا اعلان کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پروگرام نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ القاعدہ میں اس کے رہ نما ایران میں گھوم رہے ہیں۔

وہ ایران کو اسے اپنا صدر مقام سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

خالد باطرفی اور اس کے پیروکار یمن میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی راہ پر چل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں اب اور آئندہ بھی القاعدہ کے غداروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔اس پروگرام نے واٹس ایپ اور ٹیلیگرام ایپلی کیشنز کے توسط سے اس کے ساتھ بات چیت کے لیی12022941037 نمبر دیا ہیتاکہ ایسی کوئی بھی معلومات فراہم کی جاسکے جن سے باطرفی اور القاعدہ کے دوسرے لوگوں کی گرفتاری میں مدد ملے۔جزیر العرب میں القائدہ نے گذشتہ سال کے اوائل میں خالد سعید باطرفی کو تنظیم کا نیا قائد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یمن میں القاعدہ کے رہ نماقاسم الریمی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔