Live Updates

تحصیل جہانیاں سے پنجاب حکومت کا سوتیلے پن کا سلوک۔بجٹ میں ضلع خانیوال میں ترقیاتی کاموں کے لیے 9 ارب 60 کروڈ روپے 133 منصوبوں کا اعلان کیا گیا مگر تحصیل جہانیاں کے لیے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ کا اعلان نہ کیا۔گیا

شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ انتخابات میں اپنے امیدواروں کی شکست کا بدلہ لینے کا سلسلہ تا حال جاری ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 جون 2021 18:13

تحصیل جہانیاں سے پنجاب حکومت کا  سوتیلے پن کا سلوک۔بجٹ میں ضلع خانیوال ..
جہاںیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد سرور نذیر) تحصیل جہانیاں سے پنجاب حکومت کا  سوتیلے پن کا سلوک۔بجٹ میں ضلع خانیوال میں ترقیاتی کاموں کے لیے 9 ارب 60 کروڈ روپے 133 منصوبوں کا اعلان کیا گیا  مگر  تحصیل جہانیاں کے لیے ایک بھی ترقیاتی  منصوبہ کا اعلان نہ کیا۔گیا۔۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ انتخابات میں اپنے امیدواروں کی شکست کا بدلہ لینے کا سلسلہ تا حال جاری ہے ۔

۔علاقہ کے عوام نے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کااعلان نہ کرنے پر  شدید احتجاج کیا ۔۔

(جاری ہے)

اور کہا حکومت کا  جہانیاں  کی عوام سے اپنے امیدواروں کی شکست کا بدلہ لینا ظلم ہے۔۔جبکہ تین سال قبل شروع ہونے والے منصوبے ابھی ادھورے ہیں۔جن میں سپورٹس گراؤنڈ اسٹیڈیم، پارک ،نیشنل ہائی وے کا جہانیاں بائی پاس پر نامکمل کام اس کا واضع ثبوت ہیں شہریوں نے تحصیل جہانیاں کے عوام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔۔واضح رہے کہ جہانیاں کے  قومی حلقہ این اے 153 اور صوبائی حلقہ پی پی 210 سے عام انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہرایا تھا اور 2017 میں شروع ہونے والے کئی بڑے ترقیاتی منصوبے ابھی تک نامکمل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات