سپریم کورٹ کی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر جلسے سے خطاب کے دوران تقریر کی پشتو سے اردو ترجمے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت

جمعہ 25 جون 2021 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی درخواست ضمانت پر جلسے سے خطاب کے دوران تقریر کی پشتو سے اردو ترجمے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

علی وزیر پرسہراب گوٹھ میں جلسے سے ملکی سلامتی اور اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کا الزام ہے، انسداد دہشتگردی اور سندھ ہائیکورٹ نے علی وزیر کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کرچکی ہیں، عدالت نے دوران سماعت کہا کہ تقریر والے ترجمے کی کاپی فائل نہیں وہ پیش کی جائے عدالت مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

پولیس نے موقف اپنایاکہ انسداد دہشتگردی عدالت کے حکم پر علی وزیر کی تقریر کا ترجمہ پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر نے کیا ہے۔پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ آئندہ سماعت پر ترجمے کی کاپی پیش کردی جائے گی۔