کورونا سے بچائو کیلئے وقت پر ویکسین لگوانا ضروری ہے : ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

اس وقت کورونا کے ساتھ ڈینگی وائرس کا بھی خطرہ ہے ،ضلع نبھرمیں اب تک746009افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہی:عامر عتیق خان

جمعہ 2 جولائی 2021 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عا مر عقیق خاں نے کہا کہ اس و قت ہم کورو نا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈ ینگی وا ئرس کے ممکنہ خطرے سے بھی دوچار ہیں، ایسے میں ہماری نجات کا وا حد حل احتیاط اور قبل از و قت تدا بیر کے لئے کورونا سے بچاؤ کے لئے و یکسین لگوانا ہے راولپنڈی ضلع میں لگائی جا نے والی و یکیسن کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع نبھرمیں اب تک746009افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 714463عام شہر یوں جبکہ31546 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیااجلاس میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل24857مر یضوں میں سی23711ڈسچارج جبکہ994اموات ہوئیں ہیںایکٹو کیسز کی تعداد152 ہے جن میں سی131 ہوم آ ئیسو لیشن جبکہ21ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل33کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 31 ضلع راولپنڈی اور 1دوسرے اضلاع کے مر یض ہیںپوٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کی10کنفرم مر یض،راول ٹا ؤن میں8، کینٹ میں6، گو جر خان2، کلر سیداں میں1، مری میں1جبکہ ٹیکسلا میں 3کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں اس وقت بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 4مریض،فو جی فاؤنڈیشن ہسپتال میں 5، ہو لی فیملی ہسپتال میں 8 اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آ ف یورالوجی میں 4مر یض ز یر علاج ہیں گز شتہ 24 گھنٹوں میں یہ مو ذی وا ئرس مزید ایک قیمتی جان نگل گیامحلہ نواب آباد تحصیل ٹیکسلا کا ر ہا ئشی 49سالہ عاصم حسین اس وا ئرس کی نذر ہو گیا