توہین رسالت کے الزام میں عدالت سے بری ہونے والا شخص پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل
پولیس اہلکار نے تین سال بعد جیل سے رہا ہونے والے شخص کو ٹوکے کا وار کر کے قتل کر دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 جولائی 2021 12:16
(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس کے بتایا کہ وہ 2016ء سے محمد وقاص کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا تاہم اس وقت وہ جیل چلا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 2016ء میں محمد وقاص کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر گستاخانہ خاکے شیئر کرنے پر توہینِ رسالت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 2017ء میں صادق آباد کی ایک عدالت نے محمد وقاص کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا۔ جس کے بعد محمد وقاص نے ماتحت عدالت کے اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔ حال ہی میں ہائی کورٹ نے محمد وقاص کو توہینِ رسالت کے الزام سے بری کر دیا تھا جس کے بعد محمد وقاص کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھے۔ پولیس کے مطابق جیل سے رہا ہونے کے بعد محمد وقاص نے اپنے گھر لوٹنے سے پہلے کچھ عرصہ کہیں اور قیام کیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد رانا محمد اشرف کے مطابق محمد وقاص اور ان کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار عبدالقادر دونوں کا تعلق صادق آباد کے ایک ہی علاقے اور برادری سے تعلق ہے۔ ملزم عبدالقادر نے جس وقت محمد وقاص پر حملہ کیا اس وقت ان کے چھوٹا بھائی بھی ان کے ہمراہ تھا جو پولیس اہلکار کے حملے میں زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.