بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت کی سیاسی تقرری، ہندوستانی فوج کے پول کھولنے لگی

بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کوکبھی رافیل طیاروں میں کرپشن، پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے، رپورٹ

ہفتہ 3 جولائی 2021 21:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2021ء) بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت کی سیاسی تقرری اب اپنی ہی فوج کے پول کھولنے لگی۔پلوامہ اوردوکلم میں ہزیمت کے بعد بھارتی دفاعی اٴْمورسنبھالنے والے آپس میں ہی لڑ پڑے اور بھارتی افواج کی جھوٹی شان وشوکت کے پرخچے دٴْنیا کے سامنے بھی بکھرنے لگے۔

(جاری ہے)

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ایئر چیف کے اختلافات میڈیا میں کھل کر سامنے آگئے جہاں بپن راوت نے بری افواج کو برترکہہ دیا۔

پلوامہ میں ہزیمت کے بعد بپن راوت نے بھارتی ائیر فورس کو معاون کا لقب دیا تاہم بھارتی ایئرچیف نے چیئرمین ڈیفنس آف سٹاف بپن راوت کے بیان کی نفی کردی۔بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کوکبھی رافیل طیاروں میں کرپشن، پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے۔