عمران خان نے عوام کو مہنگائی، بجلی وگیس کی قلت،بے روزگاری، اور عدم تحفظ کے فضا میں جکڑ رکھا ہے‘ضغیم مغیرہ

منگل 6 جولائی 2021 14:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2021ء) جماعت اسلامی پنجاب کی نائب امیر ضیغم مغیرہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو مہنگائی، بجلی وگیس کی قلت،بے روزگاری، اور عدم تحفظ کے فضا میں جکڑ رکھا ہے جبکہ ملکی خزانہ لو ٹنے والے چور ڈکیتوں کو کٴْھلا چھوڑ دیا اس لئے عوام جماعت اسلا می دست بازو بنائیں صرف اور صرف جماعت اسلامی عوام کی ا?واز بن کر موجودہ مسائل سے نجات دلاتے کا منشور لا سکتی ہے۔

زرائع کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر ضیغم مغیرہ نے سرگودھا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگا ئی ، بے روز گا ری ، بجلی بحران سوئی گیس کی قلت،اور عدم تحفظ جیسے کئی مسائل کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت اڑھائی سال سے اقتداراقتدارکا کھیل کھیل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خزانہ لوٹنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

عمران خا ن کے دعوے چور ڈکیتوں کو جیلو ں میں ڈال کر اِ ن سے اربوں روپے وصول کروں گا ایک ڈرامہ ثابت ہو رہا ہے ۔ اٴْنہوں نے کہا عوام کے پاس اِس کے سو ا ئی کو ئی ا?پشن نہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ کی طا قت سے اقتدار میں لا ئیں تاکہ ملک میں اسلا می ریاست قا ئم کر کے غریب پر ور اور انصاف پر مبنی نظا م لا ئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سراج الحق واحد قومی لیڈر ہیں جن کو عدلیہ نے ا?رٹیکل 63-62پر پورا اٴْترنے کا اہل قرار دیا۔اس لئے جماعت اسلامی کے دست بازو بن جائیں۔تاکہ ملک میں اسلامی نظام زندگی کو لانے کے لئے جماعت اسلامی کو اقتدار میں لایا جا سکے اور صرف عوام کے ووٹ کی طاقت سے ممکن ہو گا۔