جام غلام میموریل ڈی گول فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل جئے بلوچ فٹبال کلب نے جیت لیا

منگل 6 جولائی 2021 18:38

جام غلام میموریل ڈی گول فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل جئے بلوچ فٹبال کلب ..
بیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2021ء) جام غلام میموریل ڈی گول فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل جئے بلوچ فٹبال کلب نے جیت لیا جام غلام قادر میموریل فٹبال کلب کو شکست کا سامنا فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی بی اے پی بیلا سٹی کے آرگنائزر حاجی صمد بلوچ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے پچھلے روز جام غلام قادر میموریل فٹبال کلب بیلا کے زیر اہتمام منعقدہ ڈی گول فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ کھیلا گیا فائنل مقابلہ پیلینٹی ککس پر جئے بلوچ کلب نے جیت کر اعزاز اپنے نام کیا ٹورنامنٹ سیکرٹری رسول بخش آرزو محمد بخش بلوچ رمضان بلوچ اور زاہد بلوچ نے مہمان خصوصی حاجی عبدالصمد بلوچ بی اے پی بیلا سٹی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر اللہ بخش زہری شفقت حمید کھوسہ اور عیسی بلوچ کو روائتی اجرکوں کے تحفے پیش کئے اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی عبدالصمد بلوچ عیسی بلوچ اللہ بخش زہری اور شفقت حمید کھوسہ نے کھلاڑیوں اور تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب جام غلام قادر خان عالیانی کے نام سے منسوب یادگاری ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئیند ہے ٹورنامنٹ کی انتظامیہ جام غلام قادر خان میموریل فٹبال کلب بیلا کے جملہ کھلاڑی اس اقدام پر داد اور تعریف کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کی سر گرمیوں کا ہونا بہت ضروری ہے ٹورنامنٹ کمیٹی نے اپنی مدد آپ اس شاندار پروگرام کا اہتمام کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل اور شائقین کو اچھی تفریحی مہیا کی ہے اس موقع پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ جیتنے والی ٹیم کو دو ہزار روپے ہارنے والی ٹیم ایک ہزار روپے اور ٹورنامنٹ کمیٹی کو مبلغ پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا ٹورنامنٹ سیکرٹری رسول بخش آرزو رمضان بلوچ محمد بخش بلوچ شوکت بلوچ عادل جونیئر مراد بخش وسیم اور دیگر کمیٹی ممبران نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔