شاہ زین بگٹی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مصالحت و ہم آہنگی بلوچستان مقرر، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 7 جولائی 2021 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2021ء) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔ شاہ زین بگٹی کی بطور وزیر اعظم کے معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق شاہ زین بگٹی معاون خصوصی برائے مصالحت و ہم آہنگی بلوچستان ہوں گے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی شاہ زین بگٹی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ شاہ زین بگٹی ناراض بلوچوں سے سیاسی و قومی آہم آہنگی پر بات کرینگے ۔ خیال رہے کہ شاہ زین بگٹی بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 سے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ شاہ زین بگٹی وفاق میں حکمران جماعت کے اتحادی بھی ہیں ۔