دنیا دیکھ رہی ہے دوسرا سپرپاور امریکہ بھی اپنے تمام حلیفوں کے ساتھ رات کے اندھیرے میں افغانستان سے بھاگ رہا ہے، پروفیسر نظام الدین
ہفتہ 10 جولائی 2021 00:01
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی نائب امیر ممتاز حسین سہتو،ڈپٹی جنرل سیکریٹری افضال آرائیں اور ضلعی امیر دیدار بہرانی نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے مزید کہا جماعت اسلامی کے ارکان وامیدواران قرآن وسنت سے اپنا تعلق مضبوط کریں ،انفرادی دائرے سے لیکر اجتماعی زندگی تک جماعت کی دعوت کو عام کریں ، اس ملک میں قوم نے تمام سیاسی جماعتوں کو آزماکر دیکھ لیا ہے عالمی طاقتوں کی آشیرباد سے آنے والے لوگ قوم کو مزید بین الاقوامی سودخوروں اور مالیاتی اداروں کے چنگل میں دیدیں گے، محب وطن قوتوں کو متحد ہوکر جماعت اسلامی کو موقع دینا ہوگا، اس وقت صرف ایک ہی راستہ ہے کہ اسٹیٹسکو کے موجودہ فرسودہ نظام سے جان چھڑائی جائے اور اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کیا جائے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی تیرہ سالوں سے مسلسل جاری حکومت نے جس پر سندھ کے عوام نے تین بار اعتماد کیا انہوں نے سندھ کے عوام کو ہمیشہ مایوس کیا ہے ،صوبے کے عوام معدنی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود صحت،تعلیم، روزگار اور پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اسلئے اب سندھ کے عوام اپنی حقیقی اور عوامی قیادت لانے کیلئے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہوں۔ نے ’’ذکر آخرت ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخرت اسلام میںایمانیات کا ایک اہم جز ہے، مسلم معاشرے کی تعلیم وتربیت میں آخرت کے تصور کا بڑا حصہ ہے،آج ہمارے معاشرے کے اندر جو اخلاقی گراوٹ ہے اس کا بڑا سبب آخرت سے بے نیازی ہے،مسلم معاشرے میں آخرت کے تصور سے لوگوں کی تیاری کی اشد ضرورت ہے، قرآن مجید میں بھی اس معاشرے کیلئے خوشخبری ہے جو معاشرہ آخرت کی فکر رکھتا ہو،آخرت کی فکر سے انسانیت کی خدمت ،عدل وانصاف ممکن ہے، دنیا کے جتنے بھی نظریات ہیں انہوں نے انسان کو انسانیت سے دو راور انسان پر ظلم نت نئے منصوبے بنائے ہیں۔ جماعت اسلامی ان تمام منصوبوں کو ناکام کرنے کیلئے ایسا معاشرہ اور ریاست وجود میں لانا چاہتی ہے جس کی بنیاد میں فکر آخرت کا پہلو سب سے نمایاں ہو، فکر آخرت سے ہی ایک انسان دوسرے انسان کا خیرخواہ ہوسکتا ہے۔ حاکم رعایا کا اور رعایا حاکم کی بھلائی چاہنے والا ہوگا۔آج ہمارے ملک میں میں جس طرح ہمارے خاندانی نظام پر حملہ کیا گیا ہے یہ آخرت سے لاپرواہی اور اللہ کی بغاوت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.