فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی نے امریکا اور اسرائیل سے امن مذاکرات کی بحالی کی پیش کش کردی

پیر 12 جولائی 2021 12:50

․رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے امریکی انتظامیہ اور نئی اسرائیلی حکومت کو بھیجے گئے مطالبات کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے امریکا اور اسرائیل سے امن مذاکرات کی بحالی کی پیش کش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے 14 مطالبات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جلد ہی امریکی وفد کی خطے میں آمد سے قبل اور اردن اور مصر کے وفود نے امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش ان مطالبات کا حصہ ہے۔

اس حوالے سے ایک خفیہ دستاویز سامنے آئی جس میں امریکا سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صدر دفتر کھولنے اورالقدس میں بقیہ فلسطینی ادارے کے دفاترکھولنے کا کہا تھا۔اس کے علاوہ مطالبے میں القدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور ان کے مکانات کی مسماری روکنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ مطالبات میں یہودی آباد کاری روکنے کی بھی بات کی گئی ہے۔