جولائی کے مہینے میں برفباری، مشہور سیاحتی مقام کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا
بھارت سے آنے والے مون سون سلسلے کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، شمالی علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، کئی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم سرد ہو گیا
محمد علی پیر 12 جولائی 2021 23:57
(جاری ہے)
مزید بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوگئی۔ گلگت بلتستان اور خیبرپختوںخواہ کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی، نالوں اور دریاوں میں اس وقت سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ حکام الرٹ ہیں۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بارشوں کے اسپیل میں شدت آگئی، جس کے باعث سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جولائی سے ملک کے شمالی حصوں میں مون سون کی شدت میں اضافہ دیکھا جائے گا اور 10جولائی سے 14جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک،چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، گجرانوالہ، حافظ آباد اور لاہور سمیت شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آ باد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودہا، میانوالی، بھکر اور لیہ میں 10 سے 14 جولائی تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشیں پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتیں ہیں جب کہ لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور فیصل آ باد میں 12سے 14جولائی کے دوران تیز بارش کے سبب شہری سیلاب کے خطرات ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جب کہ عوام وہ بارش کے دوران گھر وں کے اندر اور باہر احتیاط برتیں، برقی تنصیبات اور خستہ حال عمارات سے مناسب فاصلہ رکھیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.