افغان طالبان کی پیش قدمی جاری، بامیان اور لغمان کے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا

طالبان نے ضلع سیغان، کہمرد اور غندک میں پولیس ہیڈ کوارٹر، چوکیوں اور فوجی تنصیبات پر قبضہ کر لیا

منگل 13 جولائی 2021 12:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، بامیان اور لغمان کے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ بھارت کا مزار شریف میں بھی قونصل خانہ بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان نے ضلع سیغان، کہمرد اور غندک کا کنڑول سنبھال لیا، طالبان نے حملے کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر، چوکیوں اور فوجی تنصیبات پر قبضہ کر لیا۔درجنوں افغانی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے، اکثریت کو فرار ہونے کا موقع دیا گیا۔ طالبان جنگجوئوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ملٹری گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔