لاہور: میٹروبس ٹریک پر ستمبر سے نئی بسیں چلانے کا فیصلہ

جمعہ 16 جولائی 2021 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی میٹرو بس ٹریک پر ستمبر 2021ء سے 50 نئی بسیں چلائے گی بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنی کی تیار کردہ ان بسوں کی کھیپ 22 جولائی تک کراچی پورٹ پر پہنچ جائے گی جبکہ اگست کے وسط میں یہ بسیں لاہور پہنچا دی جائیں گی یہ بھی بتایا گیا ہ کہ مذکورہ کمپنی کی ایک بس لاہور پہنچ چکی ہے جسے متعلقہ بس ڈپو میں کھڑا کردیا گیا ہے۔