وفاق کی نسبت صوبوں کے انفارمیشن ایکٹ کچھ مختلف ہیں‘ چیف انفارمیشن کمشنر پاکستان

خیبر پختوانخواہ حکومت نے 2013میں سب سے پہلے یہ ایکٹ پاس کیا پھر سندھ میں پاس ہوا‘محمد اعظم

ہفتہ 17 جولائی 2021 00:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) چیف انفارمیشن کمشنر پاکستان محمد اعظم نے کہا ہے کہ وفاق کی نسبت صوبوں کے انفارمیشن ایکٹ کچھ مختلف ہیں،خیبر پختوانخواہ حکومت نے 2013میں سب سے پہلے یہ ایکٹ پاس کیا پھر سندھ میں پاس ہوا،انفارمیشن کمیشن ہر شہری کو معلومات فراہم کرنے کو تیار ہے،تمام شہری بلاجھجک ہم سے کسی بھی محکمے کے متعلق معلومات لے سکتے ہیں،ہم نے حکومت کی مدد کے بغیر اپنی ویب سائٹ لانچ کی ہے جس سے ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر انفارمیشن کمیشن ایکٹ کی کارکردگی اور افادیت بارے صحافیوں کے ساتھ نشست میں کیا ۔ چیف انفارمیشن کمشنر پاکستان محمد اعظم نے رائٹ ٹو انفارمیشن کی افادیت اور پاکستان انفارمیشن کمیشن کے اہم فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اکتوبر 2017میں انفارمیشن ایکٹ پاس ہو ا جو سول سوسائٹی،سیاستدانوں سمیت سب کی مشاورت سے تیار ہوا۔