سبیکا امام کا اذان سمیع کے ایکٹنگ ڈیبیو پر طنز

’اب تو ایسا لگتا ہے آپ کو اداکاری کی دٴْنیا میں اپنا ڈیبیو کرنے کیلئے تجربے کی ضرورت نہیں ہے آپ سکرین پر سجل علی اور یمنی زیدی کیساتھ نظر آئینگے، بیان

ہفتہ 17 جولائی 2021 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) پاکستان کی صفِ اول کی ماڈل سبیکا امام نے سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع کے ایکٹنگ ڈیبیو پر طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ وہ اٴْن کی طرح قسمت چاہتی ہیں جہاں اٴْنہیں سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دیا جائے۔اذان سمیع نے اداکاری کی دٴْنیا میں قدم رکھ دیا اور اٴْن کا ڈیبیو پاکستان کی نامور اداکاراؤں سجل علی اور یمنی زیدی کے ڈرامے سے کیا جائیگا جو کہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوگا۔

گلوکار و اداکار کی قسمت پر جہاں شوبز ستارے اٴْن کیلئے خوشی کا اظہار کررہے ہیں تو وہیں ماڈل سبیکا امام نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اذان سمیع پر خوب تنقید کے تیر برسائے۔سبیکا امام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’اب تو ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اداکاری کی دٴْنیا میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تجربے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ سکرین پر سجل علی اور یمنی زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

‘ماڈل نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’مجھے بھی اتنی اچھی قسمت چاہیے کہ جہاں مجھے کسی چیز کے لیے محنت نہ کرنی پڑے بلکہ سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر مجھے مل جائے۔‘سبیکا امام نے اپنے ٹوئٹ میں اذان سمیع کا نام تو نہیں لکھا لیکن اٴْن کے ٹوئٹ میں سجل اور یمنیٰ زیدی کا نام دیکھنے کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اٴْنہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں گلوکار پر ہی تنقید کی ہے۔