سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کی تدفین میرپور بھٹو کے آبائی قبرستان میں کردی گئی

پیر 19 جولائی 2021 17:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ، سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کی تدفین میرپور بھٹو کے آبائی قبرستان میں کردی گئی ہے۔سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کو اٴْن کے آبائی گاؤں میرپور بھٹو میں سپرد خاک کر دیا گیا، اس سے قبل اٴْن کی میت کراچی سے میرپور بھٹو پہنچائی گئی تھی جہاں اٴْن کی نماز جنازہ قریبی ساتھی مولانا غلام قادر شاہ جاموٹ نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

ممتاز بھٹو نے اپنی زندگی میں ہی اپنی اور اپنے گھر والوں کی قبروں کے لیے جگہ مختص کر دی تھی۔ممتاز بھٹو کی وصیت کے مطابق مختص جگہ پر قبر کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سینئر سیاستدان سابق گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ والد کی تدفین کل ان کیآبائی قبرستان میرپور بھٹو میں ہوگی۔امیربخش بھٹو نے کہا تھا کہ والد کی وصیت کے مطابق ان کی نامزد جگہ پر تدفین کی جائے گی۔