کندھ کوٹ میں عید الضحی کے حوالے سے امن امان قائم کرنے کیلئے ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی سربراہی میں فلیگ مارچ نکالا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 جولائی 2021 12:06

کندھ کوٹ میں عید الضحی کے حوالے سے امن امان قائم کرنے کیلئے ایس ایس ..
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،حضور بخش منگی) عید الضحی کے موقعے پر ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی سربراہی میں پولیس کی جانب سے ایس ایس پی آفیس سے فلیگ مارچ نکالا گیا ، فلیگ میں مارچ میں پچاس سے زائد پولیس موبائیل اور ون فائیو مددگار کی ایک سو سے زائد موٹر سائیکلوں پر پولیس اہلکاروں نے گشت کیا فلیگ مارچ شہر کے داخلا اور خارجہ راستوں سے ہوتے ہوئے ھیبت روڈ ، رسالدار روڈ شہر کی مین بازاروں سے گھنٹا گھر چوک سے پریس کلب تک ون فائیو سینٹر سے پھر جاکر ایس ایس پی آفیس اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد پولیس کے جوان عوام کے تحفظات کیلئے گشت کرتے ہیں عید کے دونوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے عید تک اس طرح فلیگ مارچ نکالا جائے گا اس موقع پر ون فائیو انچارج ملک عباس کی ٹیم اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :