پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں تاریخی اضافہ

-2020 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم15.4ارب ڈالر رہا ‘ رپورٹ

منگل 20 جولائی 2021 13:02

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں تاریخی اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 21-2020 ٹیکسٹائل برآمدات میں 23فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال 19-2020میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 12.5ارب ڈالرتھا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 21-2020 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم15.4ارب ڈالر رہا۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل سیکٹرز میں سب سے زیادہ اضافہ ملبوسات کی برآمدات میں ہوا۔مالی سال 21-2020 میں مصنوعات کی برآمدات کا حجم25.6 ارب ڈالر رہا اور سروسز ایکسپورٹ کا حجم 5.9 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 21-2020 آئی ٹی ایکسپورٹس میں50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ملکی برآمدات کا مجموعی حجم 31.5 ارب ڈالر رہا۔مالی سال 21-2020 میں ملکی درآمدات کا مجموعی حجم 61.5 ارب ڈالر رہا۔

متعلقہ عنوان :